“چار دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے”

کشمیر:سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی،ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے اپنے خطاب میں کہی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بےگھر افراد کی تعداد 25 اعشاریہ 4 ملین ہےجن میں خواتین کی آدھی سے زیادہ تعداد 18 سال سے کم ہے۔

ملیحیہ لودھی نے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک 85 فیصد پناہ گزینوں کا بوجھ براداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنربرائے مہاجرین کے تحت 60 فیصد پناہ گزین 10 ملکوں میں رہ رہے ہیں۔

پاکستان کے مندوب کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک پناہ گزینوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کو بر قرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چار دہائیوں سے پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے پاکستان نے سب سے زیادہ مہاجرین کو جگہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کا بحران عالمی مسلہ ہے اور بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں