بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

سری نگر میں کام کرنے والی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی میں کیمیکل ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ  کیا کہ ضلع کلگام میں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشوں پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کے شواہد ملے ہیں۔

رپورٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ  اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارتی بربریت کا نوٹس لیں۔

اس سے قبل حکومت پاکستان بھی عالمی برادری سے اس حوالے سے نوٹس لینے کی درخواست کرچکی ہے۔

گزشتہ ماہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ قابض بھارتی افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

انہوں نے بھارت کے اس عمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اس کی  سخت مذمت کی تھی اورعالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں