سرفراز کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، احسان مانی

احسان مانی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک ایک روزہ ٹیم کا کپتان بنانے کاحتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن خان اور مکی آرتھر تنازع پر بات نہیں کی جاسکتی کیونکہ  سرفراز کو ورلڈ کپ تک کپتانی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اتوار کی شام لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھآ کہ انہوں نے پی ایس ایل فرنچائزز کو سلمان بٹ کی سلیکشن سے نہیں روکا، وہ اچھی فارم میں ہیں اور پی ایس ایل ٹیمیں چاہیں تو انہیں شامل کرسکتی ہیں۔

نجم سیٹھی کی جانب سے ملنے والے نوٹس پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے جواب جمع کرانے کے بعد سب سامنے آجائے گا تاہم اس سے قبل کچھ بھی کہنا مناسب نہیں۔

کرکٹ کمیٹی پر اٹھنے والے سوالات کو پی سی بی چیئرمین نے غیر ضروری تنقید قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس قیوم رپورٹ پرلوگوں نےسیاق وسباق سے ہٹ کربات کی کیونکہ رپورٹ میں وسیم اکرم کو کوئی عہدہ رکھنےسے نہیں روکا گیا۔

احسان مانی نے کہا کہ دنیا بھرمیں کرکٹ کمیٹیاں کام کرتی ہیں جن کا کام کھیل میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دینا ہوتا ہے۔ انہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ کرکٹ کمیٹی کی مدد سے ڈومیسٹک کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں