چین کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہیں، وزیر اعظم

چین کے ساتھ تعلقات اہم بہت اہم ہیں، وزیر اعظم|humnews.pk

بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہیں اور پاکستان دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ سنگ ٹاؤ سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام میں دوستانہ تعلقات مضبوط شراکت داری کے باعث ہیں اور پاکستان دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

عمران خان کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندگان کی حیثیت سے پاکستان اور چین کی حکمران جماعتوں کے مابین تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی کمیونسٹ پارٹی کے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطہ مہم کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اس میں سیاسی جماعتوں، تعلیمی اداروں، میڈیا، نوجوان، خواتین اور تحقیقی اداروں کے مابین تعلقات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تعلقات سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات نسل در نسل فروغ پائیں گے۔

اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا سرکاری دورہ دونوں ملکوں کے خصوصی مراسم کا پیش خیمہ ہے۔

سنگ ٹاؤ کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات چین کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں