وزیراعظم اسرائیلی صدر کے بیان کی تحقیقات کرائیں، مولانا طاہر اشرفی

وزیراعظم اسرائیلی صدر کے بیان کی تحقیقات کرائیں، مولانا طاہر اشرفی

اسلام آباد: آل پاکستان علما کونسل کے چیف مولانا طاہر محمود اشرفی نے وزیراعظم میاں شہاز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی صدر کے بیان کی فوری طور پر تحقیقات کرائی جائیں۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، الجزیرہ کی خاتون رپورٹر شہید

ہم نیوز کے مطابق ممتاز عالمی دین مولانا طاہر محمود اشرفی نے استفسار کیا ہے کہ جو افراد پاكستانى پاسپورٹ پر اسرائيل گئے ان كو اجازت كس نے دى؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل جانے کی اجازت دینے اور وہاں جانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے واضح طور پر کہا کہ پاكستانى عوام اور رياست كا مؤقف واضح ہے کہ ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارا فلسطين سے تعلق جسم اور روح كا ہے، الاقصىٰ ہمارا دل ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے ہٹلر کو یہودی قراردیدیا: اسرائیل شدید برہم، سفیر طلب

ہم نیوز کے مطابق مولانا طاہر محمود اشرفى نے کہا کہ پاكستان كا نام لے كر اسرائيل جانے والوں نے امت مسلمہ كے دلوں كو زخمى كيا ہے۔


متعلقہ خبریں