پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملنے کا امکان


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر اورعالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی وجہ سے 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستاہو گیا

ذرائع کے مطابق 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دنوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 600 کا ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کل وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جائے گی، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

تاہم وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی حتمی منظوری کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں