Author: ویب ڈیسک

ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیاہے۔ ایرانی پارلیمان نے گزشتہ روز اس حوالے سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔ قرارداد کے حق میں پارلیمنٹ میں موجود 207 میں سے 204 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ امریکی فوجیوں کو دہشتگرد قرار دینے سے متعلق قرار داد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی۔ اس قرارداد میں تہران حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکہ کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارتکاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔ یاد رہے8اپریل کو امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔…

Read More
چارلی چپلن کی 130 ویں سالگرہ

خاموش رہ کر دنیا کو ان کے غم بھلا کر ہنسانے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کی130 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ چارلی چیپلن نے سو فلموں میں کام کیا72 فلمیں لکھیں ،7 ڈائریکٹ کیں جبکہ تقریباً 31 فلمیں پروڈیوس بھی کیں ۔ بنا کچھ بولے لوگوں کے غم بھلا دینے والے چارلی چیپلن آج اگر زندہ ہوتے تو پورے ایک سو تیس برس کے  ہو گئے ہوتے۔  بڑ ے بڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ،  ہٹلر جیسی موچھیں، اور ہاتھ میں چھڑی۔خاموش فلموں کا ایسا کامیڈین جس کے نام  سنتے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجائے۔  چارلی چپلن پانچ سال کی عمر میں…

Read More
کانگریس کا مودی سرکار پر جعلی کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام

مودی سرکار کا ایک اور تہلکہ خیز اسکینڈل سامنے آ گیا ہے ۔ کانگریس نے مودی حکومت پر جعلی کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام لگا دیاہے  ۔ انڈین نیشنل کانگریس کی  طرف سے کہا گیاہے کہ  کھربوں روپے کی جعلی کرنسی بیرون ملک چھاپ کر بھارت منتقل کی گئی جس میں بھارتی ایجنسی ’را‘ بھی شامل تھی ۔ رہنما کانگریس کپیل سبل کہتے ہیں بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی ۔ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پندرہ فی صد سے چالیس فی صد کر دیا گیا ۔ دو ہزار سولہ میں…

Read More

سمندری امور کے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ 8ماہ میں تو میٹرک بھی نیں ہوتا ، کوئی حکومت آٹھ ماہ میں نتائج نہیں دے سکتی ۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ  گزشتہ روز  پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ وفاق ہر طرح کا تعاون کرےگا، اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوتا، دوسروں کو جانی نقصان پہنچانے والوں کو ذہنی مریض سمجھتا ہوں۔ انہوں نےکہا کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جن ملکوں میں امن و امان بہتر ہے وہاں بھی دہشت…

Read More
تھریسامےکو اپنی ہی پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا | urduhumnews.wpengine.com

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔ یورپی یونین کے سربراہان نے بریگزیٹ ڈیل پر اکیتس اکتوبر تک توسیع پر اتفاق کر لیاہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہان کے اجلاس میں فرانس نے برطانیہ کو ایک سال کی توسیع دینے کی مخالفت کی تھی ۔ برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے بریگزیٹ ڈیل میں تیس جون تک توسیع کی درخواست کی تھی جس پر یورپی یونین کے سربراہان کا برسلز میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے برطانیہ کو ایک سال کی توسیع دینے کی مخالفت کی گئی۔ تاہم اجلاس میں اکتیس اکتوبر تک برطانیہ کو توسیع…

Read More
بھارت انتخابات کا آخری مرحلہ جاری

بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہورہاہے۔بھارتی لوک سبھا کےانتخابات  میں نوے کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوںکیلئے انتخابات  سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان  بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے تئیس مئی کو سنایا جائے گا۔ بھارتی حکومت کی طرف سے  انتخابات  کی سیکیورٹی کے لیے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بھارتی انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں  جو امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور مرکز کے 91حلقوں میں عوام اپنے نمائندوں  کا  انتخاب کریں گے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں بسنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاں بسنے  والوں  کی  تعداد  کے  لحاظ سے دنیا کے  کئی  ممالک  اترپردیش  سے پیچھے ہیں۔  سب سے ذیادہ آبادیوالی ریاست اترپریش کی لوک سبھا میں 80 نشستیں ہیں۔ اس کے مقابلے میں مغربی بنگال اور بہار کی چالیس  ، چالیس  نشستیں ہیں۔ اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں سات مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوں گے۔ پہلے مرحلےمیں  اتر پردیش  کے  آٹھ ، بہار میں چار  اور مغربی بنگال  کے  دو حلقوں میں ووٹ ڈالیں جائیںگے ۔ مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی چھ نشستوں کیلیےبھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں جموں اور بارہ مولا کی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں دس لاکھ پولنگ بوتھ  قائم کیے گئے ہیں۔

Read More

کراچی میں گل بائی فلائی اوور پر آئل ٹینکر الٹنے سےلگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے۔فلائی اوور کے قریب گودام ،5 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں متاثرہوئیں۔ جبکہ فلائی اوور کے نیچے قائم اسپتال مکمل طور پر جل گیا۔ شیر شاہ سے ماڑی پور جانے والے گل بائی فلائی اوور پرآج علی الصبح  آئل ٹینکر الٹ گیا۔ حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آگ پر لگ بھگ 2گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شعلے…

Read More

عمر کوٹ : میرپورخاص بورڈ کے زیراہتمام نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔ آج نویں جماعت کا سندھی اور اردو کا پرچہ لیا جا رہا ہےعمرکوٹ کی تحصیل کنری میں پیپر شروع ہونے سے پھلے ہی واٹسپ کے ذریعے اردو اورسندھی جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیاہے۔ دفعہ  144 لاگو ہونے کے باوجود شھر بھرمیں فوٹو اسٹیٹ دکانیں کھلی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپر شروع ہونےکے بیس منٹ کے اندر مکمل حل شدہ پیپر بھی  امتحانی مراکز تک پہنچ گیا ہے۔ امتحانی سینٹرز کے بلاکوں کی کھڑکیوں کے باہر حل شدہ پرچوں کی بھرمار دکھائی دے رہی…

Read More

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو نیپال اور مالدیپ سے بھی کم رہ جائے گی۔ 2020 تک جنوب ایشیا میں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو مزید کم ہوکر چار فی صد رہ جانے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کی سالانہ اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو نیپال اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کم ترین ہوکر 4 اعشاریہ دو فی صد رہ جائے گی۔ جبکہ آئندہ  مالی سال مزید کم ہو کر چار فی صد رہ جانے کا…

Read More
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرا کے سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مذاکراتی عمل کے حوالے سے  اپنے بیان میں ملیحہ لودھی کا  کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سے وعدے پورے نہ کرنا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان نے اپنے مفادات کو فوقیت دی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقل اور غیر…

Read More
پاکستان کرکٹ بورڈ

ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے لیے تیاریاں جاری ہیں  لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیلیکشن کمیٹی اب تک اسکواڈ کا فیصلہ ہی نہیں کرسکی اس پر سلیکشن کمیٹی کو سوالات کا سامناہے۔ چیف سیلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں بالکل ٹھیک چل رہی ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف آخری دو میچوں میں قومی ٹیم نے فائٹ بیک کیا۔ دوسری طرف اب تک ورلڈ کپ کے…

Read More
بھکر:ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

بھکر:جیسے والا کے قریب مسافر بس نے  طالبات کے رکشہ کو کچل دیا ۔ حادثہ میں 7 طالبات اور رکشہ ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں۔ رکشہ میں سوار طالبات اور رکشہ ڈرائیور بس کے نیچے پھنس گئے  تھے۔ بس کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں کی گئیں ۔ طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے واپس آ رہی تھیں ،ایک طالبہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہنے کے بعد اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل…

Read More