سری نگر: مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے مزید چار کشمیری شہید ہوگئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شوپیاں میں جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد دس ہوگئی۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فوج اور مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی سری نگر کے چٹہ بل علاقے کی تلاشی کے دوران چار کشمیری نوجوان شہید کیے تھے۔ بھارتی فوج کی پرتشدد تلاشی کے بعد…
Author: ویب ڈیسک
کراچی: شہر قائد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر 6 سے 8 ناٹیکل مائلز کی رفتار سےسمندری ہوائیں چلتے رہنے کا امکان ہے۔ اہلیان کراچی کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہےکہ دن اورشام کے اوقات میں ہلکے بادل رہیں گے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر قائد میں موسم گرم اورخشک رہے گا مگر ہوائیں چلنے کے باعث ہیٹ ویو کی کیفیت نہیں ہوگی۔ شہرمیں بجلی کی بندش (لوڈ شیڈنگ): گرمی کی شدت میں کمی…
کابل: افغانستان کے صوبے فریاب میں دھماکے سے سات افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد شمال مغربی صوبے فریاب میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے ترجمان عبدالکریم یورش کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی جس میں مقامی دکان دار سوار تھے۔ انتظامی عہدیدار محمد صالح نے سڑک کنارے نصب دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ فریاب میں موجود کسی شدت پسند تنظیم نے تاحال واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ رواں سال 24 اپریل کو بھی فریاب میں سڑک کنارے نصب…
کوئٹہ: بلوچستان کی دو کانوں کے زمیں بوس ہونے سے دب کر جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور مارواڑ کی کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے نوافراد زیرعلاج ہیں۔ پی ایم ڈی سی کوئلہ کان حادثہ: پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان میں سے پانچ مزید لاشیں نکالنے کے بعد ریسکیوآپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی کان میں جاں بحق افراد کی تعداد دو سے بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ حادثے کے نتجے میں زخمی ہونے…
اسلام آباد:لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ زندہ دلان لاہور ساندہ، چوبرجی، قرطبہ چوک اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بونداباندی سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سانگلہ ہل اور اس کے گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش و بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ خوشگوار موسم کو انجوائے کرنے کے لئے کافی،چائے اور قہوہ کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔بارش اور بونداباندی کے باعث چھتریاں اور رین کوٹ فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ…
کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جلسے کے جواب میں ہماری خواتین ہی کافی تھیں۔ لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مائنس سربراہ نہیں بلکہ مائنس ایم کیو ایم کے لیے دھاندلی ہورہی ہے۔ جانے والوں کو غدار نہیں کہوں گا۔ جتنے بھی لوگ گئے اُس سے زیادہ واپس آئیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلزپارٹی کو پپو، پاپا اور پھپھو کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنی ماں،…
پیرو: بارش کے بعد فضا میں قوسِ قزح کے جگمگاتے رنگوں کا دلکش منظر تو سب نے دیکھا ہے لیکن دنیا میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں یہ جادوئی نظارہ زمین پر بکھرا پڑا ہے۔ جنوبی امریکہ کےملک پیرو میں واقع ‘رین بو ماؤنٹینز’ خوبصورتی اور دلکشی میں اپنی نظیر آپ ہیں۔ اس جگہ پہاڑوں کی ہیبت اور رنگوں کی نفاست یکجا ہو کردیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔ کچھ پہاڑی سلسلے برفانی تودوں کے پگھلنے کے سبب وادیوں کی شکل اختیار کر گئے ہیں تو کچھ پہاڑ مختلف رنگوں کے امتزاج کی بدولت قوس قزح جیسا منظر پیش…
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 17 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا اور کان تین مختلف جگہوں سے بیٹھ گئی جہاں کام کرنے والے کان کن پھنس کر رہ گئے۔ امدادی ٹیمیں فوری طورپر جائے حادثہ پہنچیں اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔ اب تک 17 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ چھ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مشینری میں کمی کی وجہ سے…
پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بغیر چھت والے اور کرائے کی عمارتوں میں قائم اسکولوں کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ شماریاتی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار سو 83 سرکاری اسکولوں کی چھت ہی موجود نہیں اور بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان میں 387 اسکول لڑکوں کے ہیں جبکہ 96 لڑکیوں کے ہیں۔ کوہستان میں 164 اسکول بغیر چھت کے ہیں جبکہ مانسہرہ میں 151، بٹگرام میں 51 اور ایبٹ آباد میں 42 اسکولوں کی چھت موجود نہیں ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا…
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریاست کا نظام چلانا عوام کے منتخب نمائندوں کا کام ہے۔ آٹھویں جوڈیشل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے لیے قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے۔ عدلیہ آئین پاکستان کی محافظ اور ریاست کا تیسرا ستون ہے۔ ہم کسی کو بنیادی انسانی حقوق سلب نہیں کرنے دیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں۔ پرامن معاشرے ہی ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ ایسے معاشروں میں قانون سازی کے…
لاہور: حکمراں جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مرتضیٰ رحیم کھر، میاں علمدار قریشی اور ذیشان گرمانی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ (جے پی ایس ایم) میں شامل ہو گئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے پی ایس ایم کے رہنما خسرو بختیار نے کہا کہ الحاق کے لیے تحریک انصاف سمیت دیگر بڑی جماعتوں سے بات چل رہی ہے۔ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے اور ہم صرف اسی جماعت سے الحاق کریں گے جو صوبہ جنوبی پنجاب کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وجہ بھی یہی تھی کہ ہمارے علاقے کے عوام کو صرف…
کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا پاس ورڈ تبدیل کردیں۔ صارفین کو بھیجی گئی ہدایت میں کمپنی نے بتایا کہ ٹوئٹر ایپ میں کئی ماہ سے ایک خرابی موجود تھی جس کا انہیں حال ہی میں علم ہوا ہے۔ فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ صارفین کے اکاؤنٹس اس خرابی سے متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔ تاہم ٹوئٹر نے احتیاطاً پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اکاؤنٹس کے غلط استعمال یا ان کی معلومات چوری ہونے کے کوئی…
لاہور: پنجاب حکومت نے آئین کی انسانی حقوق سے متعلق شقوں کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ میں انسانی حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ شقیں ثانوی تعلیم اورگریجویشن کے نصاب میں شامل کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بچوں کو حقوق کا علم ہوگا تو وہ اپنی حفاظت اور دفاع بہتر طور پر کرسکیں گے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔…
اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نئے تعمیرشدہ ایئرپورٹ کی دیکھ بھال کے لیے دو سو سے زائد افسران اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جنہیں جڑواں شہروں کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں دو سے ڈھائی کروڑ روپے دینے پڑیں گے۔ اس سب کے باوجود بدانتظامی کے باعث مسافروں کو بہت پریشانی کا سامنا ہے۔ دیگر اسٹیشنز سے آنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور جوائنٹ ڈائریکٹرزکی سطح کے افسران شامل ہیں۔ عامرمحبوب، نادرشفیع…
پیرس: فرانسیسی کمپنی قارنیٹ نے ایک ایسا منفرد ہیٹر تیار کیا ہے جو گھر کو گرم کرنے کے ساتھ ساتھ کریپٹو کرنسی کی مائننگ بھی کرتا ہے۔ مائننگ کے لیے کافی پراسیسنگ پاورکی ضرورت پڑتی ہے اور اس عمل کے دوران بہت حرارت خارج ہوتی ہے۔ انجینیئرز نے حرارت کو کام میں لاتے ہوئے اسے ایک ہیٹرمیں تبدیل کردیا ہے۔ کریپٹو ہیٹرنامی اس آلے میں سی پی یو کی بجائے دو جی پی یوز اور آٹھ جی بی ریم استعمال ہوتی ہے اور یہ بغیر آواز کے کریپٹو کرنسی کو مائن کرتا ہے۔ یہ کمپیوٹنگ ہیٹر فقط دس منٹ میں کام شروع کر دیتا ہے۔ ایک موبائل ایپ کے ذریعے حرارت اور کرییپٹوکرنسی کے اتارچڑھاؤ کی نگرانی کی جا…












