پیرو: بارش کے بعد فضا میں قوسِ قزح کے جگمگاتے رنگوں کا دلکش منظر تو سب نے دیکھا ہے لیکن دنیا میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں یہ جادوئی نظارہ زمین پر بکھرا پڑا ہے۔
جنوبی امریکہ کےملک پیرو میں واقع ‘رین بو ماؤنٹینز’ خوبصورتی اور دلکشی میں اپنی نظیر آپ ہیں۔ اس جگہ پہاڑوں کی ہیبت اور رنگوں کی نفاست یکجا ہو کردیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔
کچھ پہاڑی سلسلے برفانی تودوں کے پگھلنے کے سبب وادیوں کی شکل اختیار کر گئے ہیں تو کچھ پہاڑ مختلف رنگوں کے امتزاج کی بدولت قوس قزح جیسا منظر پیش کرتے ہیں۔
اس قابل دید نظارے کی کشش دور دراز سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ کم از کم دو گھنٹے کا دشوار گزار سفر طے کرنے کے بعد اس مقام تک پہنچا جا سکتا ہے جہاں پہاڑوں کے چار سلسلے ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
اس جنت نظیر پہاڑی سلسلے کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ جیسے فوٹوشاپ کے ذریعے اسے بنایا گیا ہو۔