Author: ویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کو حتمی شکل دے دی۔ رمضان پیکج کے تحت 1000 سے زائد کھانے پینے کی اشیا عوام الناس کو سستے داموں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں لوگوں کو سستی اشیا فراہم کرنے کے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ عوام الناس یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا، چینی، چائے، دالیں، چاول، بیسن، کوکنگ آئل، گھی، کھجور، مشروبات، خشک دودھ، اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیائے ضرورت  ارزاں نرخوں پر خرید سکیں گے۔ ہر سال کی…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سفری خدمات فراہم کرنے والے اداروں کریم اور اوبر سے وابستہ ڈرائیوروں نے کمپنیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو سامنے آنے والے اعلان میں ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اوبر اور کریم کمنیوں کے طے کردہ کرائے کم اور ان کی پالیسیاں ظالمانہ ہیں۔ کیپٹن کہلائے جانے والے اوبر اور کریم کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا کرایہ گدھا گاڑی کے کرائے سے بھی کم ہے۔ کمپنیاں ہمارے خون سے تجوریاں بھرنا بند کریں۔ آٹھ مئی کو اسلام آباد میں احتجاج کا…

Read More
امریکی سفارتکار کو تحفظ دینے والا سیکیورٹی افسر گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ٹکرا کر پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کیس میں کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ہم نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو منگل کے روز اے آئی جی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے روندنے والے امریکی سفارت کار کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے تیمور پیرزادہ کو گرفتاری کے بعد تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔ تیمور پیرزادہ پر امریکی سفارت…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ منگل کو اسحاق ڈار سینیٹ الیکشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ن لیگی رہنما کہاں ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ علیل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے اسحاق ڈار کب آئیں گے، ایک دن تو انہیں آنا ہی ہے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے عدالت سے دو ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ عدالت عظمی نے…

Read More
پاکستان نے بلوچستان سے ملحق افغان بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان نے بلوچستان سے ملحق افغان بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت 1260 کلو میٹر طویل سرحد پر خاردار تار لگائی جائے گی۔ ہم نیوز کے مطابق معاملے کے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلوچستان سے ملحق افغان سرحد پر باڑ نصب کرنے کا کام تین برسوں میں مکمل کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے شدت پسندوں کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے۔ پاک افغان بارڈر پر حفاظتی انتظامات کو…

Read More

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی سے چیئرمین عمران خان نے سیاست میں ایک اور ’چھکا‘ ماردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے مذاکرات کی کامیابی کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما بدھ کے دن پی ٹی آئی میں انضمام کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 15 سے زائد مستعفی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کپتان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب…

Read More

لاہور: پاکستان سپر کبڈی لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، آج آٹھ ٹیمیں قسمت آزمائی کے لئے میدان میں اتریں گی۔ ہم نیوز کے مطابق لاہور میں زورو شور سے جاری سپرکبڈی لیگ میں آج پول اے اور بی کی چار چار ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ پہلے مقابلے میں کراچی زورآور کا سامنا کشمیر جانباز سے ہو گا جب کہ دوسرے مقابلے میں گوادر بہادرز اور فیصل آباد شیر دل کے درمیان پیچ پڑے گا۔ تیسرے مقابلے میں پشاور حیدرزکو ساہیوال بلز کا چیلنج درپیش ہو گا جب کہ آخری معرکے میں ملتان سکندرز اور…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پرفارما بنا کر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر رہے ہیں جہاں میڈیا ورکرز 15 روز میں اپنا کلیم جمع کراسکیں گے۔ منگل کے روز میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ صحافیوں کے بقایا جات پر اداروں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل ناکام رہنے والے ایک نجی ٹی وی چینل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ نئی حکومت آرہی ہے۔ چیف جسٹس…

Read More

کراچی: لیاری کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں صفائی کی ناقص صورتحال اور متعلقہ اداروں کی بے حسی کا نوٹس لیں۔ ہم نیوز کے مطابق منگل کے روز لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں واقع اسکولوں کے طلبا نے ماڑی پور روڈ پر انوکھا احتجاج کیا۔ کتابوں اور کاپیوں کے بجائے جھاڑو، برش اور وائپرز تھامے طلبہ سڑک کنارے کھڑے ہو کر دہائی دیتے رہے۔ احتجاج کے دوران اسکولوں کے طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ایک بینر پر درج تھا…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے بالائی اور وسطی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے 50 رہنماؤں کو اپنا حصہ بنالینے کے بعد اب کراچی پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کا حصہ بننے والوں میں صمصام بخاری، راجہ ریاض ، رانا آفتاب خان ، نواب شیر وسان ، امتیاز صفدر وڑائچ، فردوس عاشق اعوان ، نذر گوندل ، ندیم افضل چن ، مرتضی ستی اور دیگر شامل ہیں۔ پنجاب میں پی پی کے علاوہ پی ٹی آئی نے صوبے کی حکمراں جماعت ن لیگ کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔ تحریک انصاف…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات قریب آتے ہی ملکی سیاست میں ایک بار پھرجوڑ توڑ کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سیاسی جماعتیں عام انتخابات سے قبل ہر مرتبہ ایک نیا نعرہ متعارف کرواتی ہیں جس کی بدولت ’نظریاتی سیاست‘ کے بجائے’ نظریہ ضرورت‘ پروان چڑھ رہا ہے۔ ’ہم نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رہنما حسین نقی نے کہا کہ ابھی تک ایسی سیاسی پارٹیاں سامنے نہیں آئیں جن کا وجود جمہوری ہو۔ سینئر صحافی اور انسانی حقوق کمیشن کے سابق سربراہ آئی اے رحمان کا کہنا ہے کہ سیاست…

Read More
مالاکنڈ ٹنل منصوبہ میں تبدیلی اور تاخیر نے لاگت کو 16 ارب کر دیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو باہم ملانے والی مالاکنڈ ٹنل کی تعمیر میں سات سال کی تاخیر نے منصوبہ کی لاگت کو دوگنا کر کے سات سے 16 ارب روپے تک پہنچا دیا۔ وزارت مواصلات کے مطابق ابتدائی منصوبہ کے لئے کورین بینک سے معاہدہ کیا گیا تاہم حکومتی منظوری ملنے میں تاخیر کے باعث یہ تعطل کا شکار ہوا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق التواء کے دوران کورین کمپنیوں نے منصوبے کا ڈیزائن ہی تبدیل کر دیا۔ تبدیل شدہ منصوبے میں ٹریفک کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سرنگ کو دو رویہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد…

Read More

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے نپی تلی بالنگ اور عمدہ بیٹنگ کی بدولت نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ ٹورمیچ میں نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے فتح کے لیے درکار133 رنز کا معمولی ہدف 27 اوورز میں محض ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب بلے باز اظہرعلی دس کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد امام الحق اور حارث سہیل نے جم کر بلے بازی کرتے ہوئے 59 اور 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ میچ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 301…

Read More

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے صدر دفتر سے اہم مقدمات کے شواہد غائب کرنے کی سازش اس وقت پکڑی گئی جب اہم دستاویزات دفتر سے باہر لے جانے کی کوشش کی جار رہی تھی۔ ہم نیوز کے مطابق نیب صدر دفاتر سے اہم مقدمات کے شواہد باہر لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران ڈیوٹی پر موجود محافظ عابد حسین  نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر محافظ کو سراہتے ہوئے انعا م اور سر ٹیفیکیٹ سے نوازا۔ ان…

Read More

سانگھڑ: آرٹ کی دیگر صورتوں کی طرح مجسمہ سازی بھی انسانی تخیل کی عکاس ہے۔ ایسے مجسمہ ساز دنیا میں بہت کم پائے جاتے ہیں جن کے تخیل کی زرخیزی اورانگلیوں کا جادو کمال درجے پر پہنچا ہوا ہو۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والا فقیرو سائیں ایک ایسا ہی مجسمہ سازہے جسے قدرت نےغیرمعمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ خود کو مائیکل اینجلو اوربرنینی کا روحانی شاگرد قرار دینے والا یہ فنکار ٹنڈوالہ یار کی ابراہیم کالونی کا رہائشی ہے۔ ان کے آباﺅ اجداد مجسمہ سازی اور تعمیراتی نقاشی کا کام کیا کرتے تھے لیکن فقیرو سائیں نے اس فن…

Read More