Author: وجاہت علی

مصنف ہم نیوز گلگت کے بیورو چیف ہیں اور گزشتہ 10 سالوں سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گلگت: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے مطالبات کے حل کیلئے صوبائی حکومت کو 10 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔  آج گلگت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر محبوب الحق نے کہا کہ  کنٹریکٹ ڈاکٹرز مستقلی ایکٹ 2018 پر فوری عمل در آمد کیا جائے۔ بیوروکریسی ہمارے مطالبات کے حل میں دیوار بن گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کے لئے تربیت اور ڈیپوٹیشن کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔ ڈاکٹر محبوب الحق نے الزام عائد کیا کہ سیکریٹری صحت گلگت بلتستان کا…

Read More

استور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی سرکارنے  صرف مقبوضہ کشمیر پر نہیں بلکہ امت مسلمہ پر حملہ کیاہے۔ ہم سب نے ملکر کشمیریوں کا ساتھ دیناہے۔ کشمیر کا مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق لڑینگے۔  بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات آج گلگت بلتستان کے ضلع استور پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب میں کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم میں وہ صلاحیت نہیں ہے، وہ کشمیر کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتا۔…

Read More