Author: طلحہ سعید

Talha Saeed is a Broadcast Journalist, working in the field of journalism since 2014. Starting his career from Waqt News, Talha served different news outlets. Since 2018, Talha has been associated with Hum News as a Reporter (Crime/Health). Talha is active on Twitter as https://twitter.com/TalhaSaeed69

شیخوپورہ:  فیصل آباد روڈ پر پولیس وین کو حادثہ پیش آیا جس میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے میں پانچ پولیس اہلکار اور ایک ملزم  بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس ملازمین ٹرینی اے ایس آئی اسد الرحمٰن، غلام مصطفی، ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن اور کانسٹیبل کوثر کا تعلق لاہور سے ہے۔ زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیور اکبر خان، تفہیم مہدی، شاہد محمود، عامرسجاد، ا کرم، مشرف اور اشتہاری مجرم اسلم ولد عبدالحکیم شامل ہیں۔ زخمیوں کو لاہور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ ترجمان لاہور…

Read More

لاہور میں 20روپے کے تنازعے پر نوجوان کو قتل کردیا گیاہے ۔ لاہور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام ساندہ کے علاقہ  میں پیش آیا۔ محض  20 روپے کے تنازعے پر 30 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیاہے۔ مقتول ذوالفقار پنکچر لگانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس تفتیش کے مطابق چار روز قبل پنکچر لگانے کی مزدوری کے معاملے پر ذوالفقار کا کسی  نامعلوم شخص سے جھگڑا ہوا۔ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے  روانہ ہو گیا۔ چار روز بعد ملزم نے آ کر ذوالفقار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا،ملزم  موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے لاش…

Read More
لاہور پولیس: مسروقہ موٹر سائیکلز فروخت کرنے کا انکشاف

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی طرف سے مسروقہ موٹرسائیکلز فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس کیلئے چوری شدہ موٹر سائیکلز اصل مالکان تک پہنچانا محال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسروقہ موٹرسائیکلز بیچ دیئے جاتے ہیں یا پرائیویٹ پارکنگز میں کھڑے رہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیوں میں جناح اسپتال پارکنگ کا عملہ اور اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ اسٹاف کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح اسپتال کی پارکنگ پولیس اہلکاروں کے موٹر سائیکل کھڑے کرنے کے لیے سیف ہاؤس بن چکی ہے۔ جناح اسپتال پارکنگ…

Read More

شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حمزہ شہباز کی  گرفتاری کے لیے چھاپے کے معاملے پر کارسرکار میں مداخلت سمیت 6مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیہاے ۔ مقدمہ نیب ٹیم کے ہمراہ جانے والے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں ڈرائیور ممتاز حسین نے پولیس کو بیان دیا کہ  وہ  نیب کی ٹیم کو ساڑھے 12بجے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے  لیکر گئے ۔ وہاں پہنچنے پر حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈز نے نیب ٹیم پر اسلحہ تان لیا ،…

Read More

لاہور: ورثےکومحفوظ رکھنازندہ قوموں کی نشانی ہے۔ آئی جی پنجاب آفس میں واقع میوزیم بھی اپنےاندر ایک تاریخ سموئےہوئے ہے لیکن جرم کی تاریخ۔ لاہورمیں ایک ایسا عجائب گھر بھی ہے جہاں صرف جرائم کی دنیا سے واستہ نوادرات رکھےگئے ہیں۔ ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے قتل کی ایف آئی آر اور گولیوں سے چھلنی شیروانی بھی عجائب گھر میں رکھی گئی ہے۔ غازی علم الدین شہید، نواب آف کالا باغ قتل، ضیا الحق طیارہ کریش کیس اور راولپنڈی کے ہتھوڑا گروپ کی دلخراش داستانوں کے تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی اس عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔…

Read More