اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے لئے تبدیل شدہ حدبندی جاری کی گئی ہے۔ ہم نیوز کی جانب سے جڑواں شہروں کی اہمیت کے پیش نظر دونوں کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے۔ راولپنڈی کے حلقے این اے 57 راولپنڈی ون کل آبادی۔۔7لاکھ 90ہزار 632 این اے 57 راولپنڈیون میں درج ذیل تحصیلیں شامل ہیں تحصیل کوٹلی ستیاں تحصیل مری تحصیل کہوٹہ تحصیل کلر سیداں این اے 58 راولپنڈی ٹو کل آبادی۔۔7لاکھ 76ہزار450 این…
Author: شاہد عباسی
پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا میں آئندہ بجٹ کی ترجیحات طے کرنے کے لئے پہلی بار عوامی رائے حاصل کی گئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کی جانب سے کئے گئے سروے میں 25 اضلاع کے 30 لاکھ افراد سے موبائل فونز کے ذریعے رائے لی گئی۔ اپنی نوعیت کے منفرد سروے میں خیبرپختونخوا کے مکینوں سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کن شعبوں کے بجٹ میں اضافے کے خواہشمند ہیں؟ شرکائے سروے میں سے 48 اعشاریہ 94 فیصد نے تعلیمی جب کہ 28 اعشاریہ 67 فیصد نے طبی خدمات کے بجٹ میں اضافے…
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چند گھنٹوں کے وقفے سے ہوئی دوسری ٹارگٹڈ کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ہزار گنجی میں فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نجی خیراتی ایمبولینس کے ذریعے بولان میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہدف بننے والے اہلکار ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے پھل فروشوں کی حفاظت…
لاہور: پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے قائم تنظیم ملی یکجہتی کونسل نے سینیٹ الیکشن میں خرید فروخت کو حرام قرار دے دیا۔ ہم نیوز کے مطابق ملی یکجہتی کونسل (ایم وائے سی) کی جانب سے ایوان بالا انتخابات کے متعلق اعلان منگل کو کیا گیا ہے۔ کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید وفروخت شرعاً حرام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کا نوٹس لے اور تحقیقات کرکے خرید و فروخت کرنے والوں کے…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنسی ادویات بنانے والی نجی ادویہ ساز (فارما) کمپنی بند اور مالک کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کو عدالت عظمی میں جعلی ادویات کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دواز ساز فیکٹری کا جائزہ لینا ہے، یہ کون سا ڈی آئی جی ہے جو اس کی حمایت کرتا ہے؟ نجی کمپنی کے مالک کی پشت پناہی پر جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس ڈی…
انقرہ: ترک عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری آپریشن ‘شاخ زیتون’ کے دوران اب تک دو ہزار 612 دہشتگردوں کو ‘غیرموثر’ کیا گیا ہے۔ حالیہ بیان میں ترک عسکری فورسز (ٹی ایس کے) نے نیوٹریلائز ‘غیر موثر’ کی اصطلاح استعمال کی ہے جس سے مراد زندہ یا مردہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد ہیں۔ عموما یہ اصطلاح آپریشنز کے دوران مارے جانے والے دہشت گروں کے متعلق ہی استعمال کی جاتی ہے۔ ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے اناطولیہ ایجنسی (اے اے) کا کہنا ہے کہ ترک فورسز اور فری سیرین آرمی نے عفرین کے…
اسلام آباد: پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد ‘چئیرمین سینیٹ کون’ کا سوال سب سے اہم ہو گیا ہے۔ ایوان بالا کے سربراہ کی نشست اپنی بنانے کے لئے ن لیگ کو 20 پیپلزپارٹی کو 33 جب کہ پی ٹی آئی کومزید 45 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہو گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے کسی بھی جماعت کوکم از کم 53 سینیٹرز کے ووٹ چاہئیں۔ انتخابی کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں…
اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اسلام آباد اور فاٹا سمیت چاروں صوبائی اسمبلیاں ایوان بالا کے لئے 52 سینیٹرز منتخب کر رہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے حمایت یافتہ 11 آزاد امیدوار منتخنب ہو گئے ہیں۔ ان میں ٹیکنوکریٹس، اقلیتی اور خواتین اراکین بھی شامل ہیں۔ ایک جنرل نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ فاٹا سے چار سینیٹر کا انتخاب بھی ہو چکا ہے۔ چاروں اراکین آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے ن لیگ کے حمایت یافتہ مشاہد حسین اور اسد…
اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات کے لئے اسلام آباد اور فاٹا اراکین کے انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ صبح نو تا شام چار بجے تک ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی حال اور کمیٹی روم نمبر دو میں جاری رہے گا۔ اسلام آباد سے سینیٹ کے دو اراکین (ایک جنرل ایک ٹیکنوکریٹ) منتخب ہوں گے جس کے لئے پانچ امیدوار مدمقابل ہیں۔ فاٹا سے سینیٹ کے لئے چار امیدواروں کا انتخاب کیا جانا ہے جس کے لئے 24 امیدوار میدان میں ہیں۔ ہم نیوز اردو سروس اسلام آباد اور فاٹا کے لئے سینیٹ انتخابات کی لمحہ بلمحہ…
کراچی: سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات کے لئے سندھ میں انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ صبح نو تا شام چار بجے تک ووٹنگ کا عمل صوبائی اسمبلی کی عمارت میں جاری رہے گا۔ سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لئے اسمبلی عمارت کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ سندھ سے 12 سینیٹرز منتخب ہوں گے۔ سات جنرل نشستوں پر 18 ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر چھ، خواتین کی دو نشستوں پر چھ جب کہ ایک اقلیتی نشست کے لئے تین امیدوار مدمقابل ہیں۔ ہم نیوز اردو سروس سندھ میں سینیٹ انتخابات کی لمحہ بلمحہ اپ ڈیٹس ذیل میں…
لاہور: سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات کے لئے پنجاب میں انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ صبح نو تا شام چار بجے تک ووٹنگ کا عمل صوبائی اسمبلی کی عمارت میں جاری رہے گا۔ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے اسمبلی عمارت کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب سے 12 سینیٹرز منتخب کئے جائیں گے۔ جنرل نشستوں پر دس خواتین کی تین اور ٹیکنوکریٹس کے لئے پانچ امیدوار مدمقابل ہیں۔ اقلیتی نشست پر دو امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ ہم نیوز اردو سروس پنجاب میں سینیٹ انتخابات کی لمحہ بلمحہ اپ ڈیٹس ذیل میں فراہم کرے گا۔…
کوئٹہ: سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات کے لئے بلوچستان میں انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے. ووٹنگ کا عمل صبح نو تا شام چار بجے تک صوبائی اسمبلی کی عمارت میں جاری رہے گا۔ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے اسمبلی عمارت کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ بلوچستان سے سینیٹ کے لئے گیارہ اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔ جنرل نشستوں پر 12 خواتین کے لئے 5 اور ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر تین امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ہم نیوز اردو سروس بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کی لمحہ بلمحہ اپ ڈیٹس ذیل میں فراہم کرے گا۔ تازہ ترین تفصیل…
پشاور: سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا میں انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ صبح نو تا شام چار بجے تک ووٹنگ کا عمل صوبائی اسمبلی کی عمارت میں جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لئے اسمبلی عمارت کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے گیارہ سینیٹرز منتخب کئے جائیں گے۔ سات جنرل نشستوں پر 14 ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر پانچ جب کہ خواتین کی دو نشستوں پر سات امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ ہم نیوز اردو سروس خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی لمحہ بلمحہ اپ ڈیٹس ذیل میں فراہم کرے گا۔…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے کثیرالقومی دوا ساز کمپنی نووارٹس کی دوا مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم جاری کردیا۔ ہم نیوز کو دستیاب سرکاری خط کے مطابق نووارٹس کو دوا کے اجزاء اور ان کی تفصیلات کی وجہ سے دوا اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سنکوس (SANCOS) نامی دوا کے بارے میں حکمنامہ 28 فروری کو جاری کیا گیا ہے۔ خط میں مشکوک دوا کو جلد مارکیٹ سے واپس لئے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈرگ انسکپٹر کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ دوا کا اسٹیبلٹی ڈیٹا واضح نہیں۔…
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے ایل او سی کی شہری آبادیوں پر فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ قائم مقام ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک نے احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے یکم مارچ کو آزاد کشمیر میں بھمبر اور سماہنی سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔…














