اسلام آباد: ملکی معاملات چلانے کے لیے کسی سے قرضہ نہ مانگنے کے دعویدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کو نیا موضوع مل گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان سوشل میڈیا پر “میں آئی ایم ایف نہیں جاؤں گی” کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
حکومت کی جانب سے اعلان سامنے آنے کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور تجزیے پیش کیے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیر اعظم کو آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا پرانا بیان یاد دلایا، سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی کم علمی، جاہلانہ گفتگو اور اقتدار کی اندھی ہوس آپ کا تعاقب کرے گی اگر کینسر کا علاج ڈسپرین سے ہو سکتا ہے تو آپکو چندہ مانگنے کی ضرورت نہیں رہی۔
ابوذر نامی ایک صارف نے پی ٹی آئی حکومت کو مدر آف یو ٹرن قرار دے دیا۔
ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کیا ، پرائیویٹائزیشن کی طرف نہیں گئے ، کابینہ چھوٹی نہیں رکھی ، غیر "ترقیاتی" اخراجات کم نہیں کیے مگر آئی ایم ایف کے پاس دوڑ لگا دی۔ کہاں گئے وہ دعوے؟
— Mudassar Iqbal (@danney707) October 8, 2018
#IMFNahiJaonGi
قرضہ نہیں لینا صرف چیک کرنا ہے ملے گا بھی کہ نہیں.— Nadeem Malick (@mnadeemashraf7) October 8, 2018
حکومتی اقدام سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے لکھا کہ کپتان بھی میچ فکسنگ میں ملوث نکلا۔
ٹوئٹر صارف بلال وہرا وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ عوام اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال سے پریشان نہ ہوں ۔۔ ٹی وی بند رکھیں خود کو ڈپریشن سے دور رکھیں۔
عوام اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال سے پریشان نہ ہوں ۔۔
ٹی وی بند رکھیں خود کو ڈیپریشن سے دور رکھیں ۔۔۔وزیراعظم#IMFNahinJaonGi— Bilal Vohra (@BilalVohra99) October 8, 2018
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماضی میں قرض نہ لینے اور اس مقصد کے لیے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے اعلان کرتی رہی تھی تاہم دو روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کر سکتی ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسد عمر انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ ہو گئے ہیں۔