تین منٹ میں دس ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ


پتوکی: پاکستانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کوئی بھی ٹارگٹ پورا کرسکتے ہیں جس کا مظاہرہ پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر چھانگا مانگا میں کیا گیا جب صرف تین منٹ میں دس ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

پتوکی فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 10 منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا جو اسکول کے طلبا، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے رضا کاروں نے تین منٹ سے بھی کم وقت میں  پورا کیا اور ریکارڈ قائم کردیا۔

رواں برس جشن آزادی  پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کا عہد کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں افواج پاکستان کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’سرسبز و شاداب پاکستان‘ مہم کا آغاز پودا  لگا کر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں