کراچی میں کل نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

کراچی

سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کل بدھ کو کراچی میں نجی تعلیمی ادرے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سے بھی عام تعطیل کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بارش سے سڑکوں پر بہت زیادہ پانی جمع ہے ، اسکول وینز کو بھی صبح سویرے مشکلات کا سامنا ہو گا۔

کراچی میں موسلادھار بارش، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کر دیا

واضح رہےکراچی میں بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہے ، خمیسو جوکیو گوٹھ میں بارش اور ملیر ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

ملیر ندی میں کچھ افراد کے پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ نے مکینوں کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں