آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ پولیس کسی سیاسی انجینئرنگ کا حصہ نہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا۔ لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دفتر پر چھاپے کیلئے اے ٹی سی سے سرچ وارنٹ لیے گئے تھے،پولیس سرچ وارنٹ لے کر ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ سینٹرل سیکریٹریٹ گئی۔
ایف آئی اے کو پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ سے کافی چیزیں ملی ہیں۔