پہلےکاروباری روزکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکےمطابق آج پیر کے روز کاروبارکےاختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 79 پیسے کی کمی ہوئی۔
جس کے بعد ڈالر 277 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 83 پیسےکی سطح پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے سستا ہو گیا
خیال رہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 276 روپے 48 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ibl1yWdtfI#SBPExchangeRate pic.twitter.com/gUNSFzqWwg
— SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 93 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 58 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔