پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے کہ یہ تینوں قابل لوگ خود کو ضائع کریں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل اور مصطفی نواز کھوکھر بہت اچھے لوگ ہیں، مجھے شک ہے کہ یہ تینوں قابل لوگ خود کو ضائع کریں گے۔
میں چاہتا ہوں مصطفیٰ نوا ز کھوکھر پیپلز پارٹی میں رہیں، میں چاہتا ہوں ایسے لوگ پارٹیوں میں ہی رہیں۔
نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نہیں ہے، میاں جاوید لطیف
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذات سے کوئی نفرت نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خیالات کے بارے میں کہتا رہا ہوں کہ سیاست کیلئے ناسور ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاست چل ہی نہیں سکتی۔ اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی کو 15سے 18فیصد لوگ ووٹ دینا چاہتے ہیں۔
رہنما ن لیگ کا سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے متعلق کہنا تھا کہ لوٹ مار کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ، کیسے ڈالر جہاز میں بھر کر لے گئے، پرویز الہٰی سے بھی کوئی پوچھے جو اتنی لوٹ مار کی ، جس بھی شخص کو پکڑا جائے اسے سامنے لانا چاہیے۔
نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی رائے لی جائے گی، انوارالحق کاکڑ
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کی واپسی پر پوری تیاری کر رکھی ہے، نواز شریف کی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی جائے گی، 2008میں جو حالات تھے جنرل کیانی کے آنے سے مکمل تبدیل ہو گئے تھے۔
اس ملک میں احتساب پر ہی سیاسی بیانیے چلتے رہے ہیں ، پہلے سیاسی بیانیہ کیلئے ملک کی ترقی کو لے کر چلا جائے گا۔
نوازشریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی
سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، نگران وزیرداخلہ نے کہا نواز شریف کیساتھ آئین و قانون کے تحت سلوک ہو گا۔
نگران وزیر داخلہ کی وضاحت کو ن لیگ نےقبول کیا ہے ، سرفراز بگٹی نے کہا میرے پورے انٹرویو کو نہیں سنا گیا۔ ردعمل پر سرفراز بگٹی سے رابطہ کیا تھا۔
لاہورمیں مینار پاکستان پر جلسے کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 10لاکھ لوگوں کا نکلنا کوئی بڑا فگر نہیں ہیں۔