اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
کیا ضمانت ہے عمران خان الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں توڑیں گے؟ مریم نواز
یہ بات ن لیگ کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ پنجاب کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لیں۔شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر جمعرات کو یہ ہدایات جاری کیں۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 9, 2023
میاں شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر اس ضمن میں ہدایات جاری کرتے ہوئے امیدواران سے کہا ہے کہ وہ اللہ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں۔
اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، سب سے بات کروں گا، ڈر ہے کسی بڑی شخصیت کا قتل کروا دیں گے، عمران خان
پارٹی ٹکٹ کے امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لیے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ رابطہ کریں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ انتخابی امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کے لئے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 9, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق میاں شہباز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈز کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ امیدواران 12 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔
مہنگائی کے ذمہ دار پی ڈی ایم، اکثریت عمران خان کیساتھ، پاکستانی نئی سیاسی جماعت کےبھی منتظر
انہوں نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے، قائد نواز شریف کی رہنمائی میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی سرخرو ہوں گے۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی میں کمی، دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کیلئے بہترین سفری سہولتیں نواز شریف اور ان کی جماعت کی پہچان ہے، بجلی کے اندھیروں کو مٹایا، پاکستان کو معاشی قوت بنایا، ایک بار پھر یہ منزل حاصل کریں گے۔
پی ٹی آئی کارکن کی موت، عمران خان سمیت دیگر پر 302 کا مقدمہ درج
وزیراعظم اورن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دیے، لیپ ٹاپ اور وظائف دیے، یہ سفر آگے بڑھائیں گے جب کہ معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو عوام جانتے اور پہچانتے ہیں۔