آمدن سے زائد اثاثے، اسحاق ڈار کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

اسحاق ڈار ishaq dar

احتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عدالت کی جانب سے اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواست سے متعلق آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے احتساب عدالت میں  حاضری سے مستقل استثنیٰ، اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور تیسری بریت سے متعلق درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

 


متعلقہ خبریں