صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی
انہوں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کاسچائی منکشف کرنےکااپناطریقہ ہے۔ خبرعوامی عدالت میں دونوں کی بےگناہی کاایک اورثبوت ہے۔
Explosive news story by Ansar Abbasi peels off a thick layer of a grand scheme employed to target Nawaz Sharif & Maryam Nawaz. Allah has His own way of revealing the truth. It’s yet another vindication of Nawaz Sharif & Maryam in the court of public opinion. Alhumdulillah!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 15, 2021
واضح رہے کہ جنگ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ ہیں جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرڈ جسٹس رانا شمیم کے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔