کراچی: موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ


کراچی: شہر قائد کراچی میں موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ موٹرسائیکل چھیننےکی وارداتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ماہ ستمبر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں 3 ہزار900 سے تجاوز کر گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 29 فیصد موبائل فونز زیادہ چھینے گئے ہیں جب کہ موٹرسائیکل چوری کی شرح بھی ستمبر 2019 کی نسبت 28 فیصد بڑھ گئی ہے۔

لاہور: گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

ستمبر2020 میں موٹرسائیکل چوری کی 3 ہزار 948 وارداتیں رپورٹ ہوئی جب کہ گزشتہ ماہ کراچی والوں سے 2 ہزار 471 موبائل فونز چھینے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں شہریوں سے ایک ہزار 735 موبائل فونزچھینے گئے تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا  ہے۔

ہم نیوز کو موصول رکارڈ کے مطابق لاہور میں رواں برس اب تک 256 گاڑیاں چوری ہونے کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ رواں سال موٹر سائیکل چوری کے 5036 واقعات رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ سال 216  گاڑیاں چوری ہوئی تھیں۔

دستیاب رکارڈ کے مطابق  رواں سال اب تک صرف 20 فیصد گاڑیاں  برآمد کی جاسکی ہیں۔ رواں سال کے دوران صرف 11 سو موٹر سائیکلیں برآمد ہوسکی ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال پانچ ہزار ایک سو پچہتر موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ رواں سال کے دوران کار چھیننے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سال 2019 میں کار چھیننے کے 8 واقعات ہوئے تھے.

ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 353 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔ گزشتہ سال موٹر سائیکل چھیننے کے تین سو واقعات رونما ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا


متعلقہ خبریں