واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے کوئی حملہ یا قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جسے حملے کی منصوبہ بندی اور امریکی فوجیوں کے قتل کی بنا پر مارا گیا تھا۔
According to press reports, Iran may be planning an assassination, or other attack, against the United States in retaliation for the killing of terrorist leader Soleimani, which was carried out for his planning a future attack, murdering U.S. Troops, and the death & suffering…
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 15, 2020
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ پر ایران کا کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کیا جائے گا اور حملے کی صورت میں امریکہ ایران پر ہزار گنا شدید حملہ کرے گا۔
…caused over so many years. Any attack by Iran, in any form, against the United States will be met with an attack on Iran that will be 1,000 times greater in magnitude!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 15, 2020
واضح رہے کہ امریکہ کے ایک جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر کو قتل کرنا چاہتا ہے تاہم ایران نے امریکی جریدے کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔