اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے میں اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، ہم ایسے فیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، امید ہے کہ وفاقی وزیر امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے، ایسے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں۔
Well I against all kinds of general bans, such attitude is killing tech industry we cannot afford such bans, I hope concerned minister @SyedAminulHaque ll take note of this ban and PTA ll be instructed not to encourage such bans as it hinders tech growth in the long run https://t.co/GiEcFpbzDN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 19, 2020
خیال رہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے باعث خود کشیاں بڑھنے کے سبب پابندی عائد ہے۔ ایک ماہ کے دوران لاہور میں پب جی کی وجہ سے خود کشیوں کے تین واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد آئی جی پنجاب پولیس نے گیم پر پابندی کے حوالے سے اعلی حکام کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پب جی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہرین صحت بھی پب جی کو بچوں کی ذہنی صحت کے لیے خطرناک قرار دے چکے ہیں۔ پب جی گیم کیھلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں دو بچوں نے خودکشی کی جس کے بعد ان کے ورثاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم پر بندش لگانے کے لیے خط لکھا تھا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے آن لائن گیم پر پابندی کیخلاف کمپنی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کر رکھی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد14 جولائی کو پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔