نیویارک: امریکہ نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی۔
Upon information and belief, Iran or its proxies are planning a sneak attack on U.S. troops and/or assets in Iraq. If this happens, Iran will pay a very heavy price, indeed!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 1, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران امریکی فوجیوں پر خاموشی سے حملہ کرنےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے اگر اس نے ایسا کیا تو بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی۔
دوسری جانب 32 امریکی اراکین کانگریس نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کانگریس نے امریکی وزیرخارجہ اور وزیرخزانہ کو خط لکھ دیا۔
اراکین نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں کورونا سے ایک سے دو لاکھ 40 ہزار اموات کا خدشہ
خط میں مزید کہا گیا کہ امریکہ ایران تنازعہ کورونا سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
اس سے قبل امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے جواباً امریکہ پر طبی دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے بڑھ گئی۔