ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔
حریم شاہ نے وزیراعظم کے اس بیان پر طنز کیا ہے جس میں عمران خان نے پاکستانی عوام سے اپیل کی تھی کہ پانچ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کیلئے گھروں سے نکل کر احتجاج کریں۔
ٹک ٹاک اسٹار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خان صاحب نے پھر سے عوام کو گھروں سے نکل کر کشمیر کیلئے کھڑا ہونے کا اشارہ دے دیا۔۔ خان صاحب عوام تو پہلے سے ہی گھروں سے نکل کر آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑی ہے۔
خان صاحب نے پھر سے عوام کو گھروں سے نکل کر کشمیر کیلئے کھڑا ہونے کا اشارہ دے دیا۔۔
خان صاحب عوام تو پہلے سے ہی گھروں سے نکل کر آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑی ہے ۔۔
— Official_Hareem (@Hareemshah33) January 25, 2020
ایک اور ٹویٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ پہلے گندم سستی ایکسپورٹ کر دی اب زیادہ قیمت پر باہر سے خرید کر پاکستان میں ذخیرہ کرلی جائےگی، اورجب تین چار ماہ میں پاکستان میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی تو ہم پہلے ہی یہاں ڈھیرلگا لیا ہوگا لہٰذا کسان سے اونے پونے داموں میں گندم خرید لی جائے گی اور پھر ایکسپورٹ کرکہ دہاڑی لگائی جائے گی۔
پہلے گندم سستی ایکسپورٹ کر دی اب زیادہ قیمت پر باہر سے خرید کر پاکستان میں ذخیرہ کر لی جائےگی،
اورجب تین چار ماہ میں پاکستان میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی توہم پہلےہی یہاں ڈھیرلگالیاہوگالہٰذا کسان سےاونےپونے داموں میں گندم خرید لی جائے گی اور پھر ایکسپورٹ کرکہ دہاڑی لگائی جائے گی— Official_Hareem (@Hareemshah33) January 25, 2020
اس سے قبل حریم شاہ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے متعلق پی ٹی آئی سپورٹرز کے ردعمل پر بھی طنز کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی ٹک ٹاک اسٹار نے ن لیگ سے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے ان کے ٹویٹس میں اپوزیشن رہنماؤں جیسا اظہار رائے دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے الگ ہوتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا تھا کہ’میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں!‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تبدیلی جائے جہنم میں‘۔