اسلام آباد: خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر لی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ ساحل سمندر پر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے ہلکے سے میک اپ کے ساتھ سنہری رنگ کی بالیاں پہن رکھی تھیں ساتھ ہی بہت سے ہار اور گلابی نیل پالش ان کے حسن کو دو آتشہ کر رہی تھی۔
خوبرو اداکارہ ان دنوں اپنی سہیلیوں کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں لیکن اس سب میں وہ اپنے مداحوں کو نہیں بھولیں اور ان کے لیے وقفے وقفے سے اپنی تصاویر جاری کرتی رہیں۔