راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ امریکی سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر ناگزیر ہوا تو امریکہ بھرپور قوت سے جواب دے گا۔
COAS received telephone call from US Secretary of Defence Mr Dr. Mark T. Esper. Both discussed ongoing security situation in the Middle East.The Secretary expressed that US doesn’t want to seek conflict, but will respond forcefully if necessary. (1/3).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی ہو اور ہم خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ تمام فریقین سفارتی طریقے سے معاملات حل کریں۔
“We would like situation to de-escalate & shall support all initiatives which bring peace in the region.We call upon all concerned to avoid rhetoric in favour of diplomatic engagement. We all have worked a lot to bring peace in the region by fighting against terrorism”,COAS.(2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
انہوں ںے کہا کہ تمام فریقین نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امن کے لیے بھی ہم نے اکٹھے کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب ارسال کر دیا
آرمی چیف نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے اور نئے تنازعات میں جانے کے بجائے افغان امن عمل کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے۔
“We will continue to play our constructive part towards success of Afghan reconciliation process so that it doesn’t get derailed and region goes towards conflict resolution instead of new conflicts”, COAS.(3/3).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020