اسلام آباد: سگریٹ نوشی کے خاتمے کی مہم کا حصہ احمد جہانزیب کی جانب سے گائے جانے والے گانے ’عادت توڑ سگریٹ چھوڑ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
تمباکو نوشی کے خاتمے کے لیے ایک ادارے پیکٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ٹیزر کو شالم نے پرڈویوس کیا ہے۔
PACT releases the teaser of ‘Adat Tor, Cigarette Chorr’ performed by Ahmed Jahanzaib and produced by Shallum. The song kickstarts PACT’s antismoking campaign. The video looks great. Can’t wait to hear the entire song‼? @pactpak #tobaccoff #AdatTorCigaretteChorr #PACT pic.twitter.com/bOHZmO004x
— Pledge Against Consumption of Tobacco (@PACTPak) April 18, 2019
ابتدائی طور پر جاری کیے گئے گانے کے چھوٹے سے حصے میں تمباکو کے استعمال سے گریز کی ترغیب دی گئی ہے، یہ مکمل گانا رواں ماہ میں ہی 23 اپریل کو جاری ہوگا۔
تمباکو کا استعمال ترک کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سب کو ایک حلف کے ذریعے اس مہم کا حصہ بنایا جارہا ہے کہ میں تمباکو کا استعمال ترک کرنے کا وعدہ کرتا ہوں، اپنے بہتر مستقبل کے لیے آپ بھی عادت توڑیں اور سگریٹ چھوڑیں۔
By introducing new Rs10 tax on a cigarette packet, Govt will earn additional Rs50 billion that can b used2 subsidise medicines&healthcare. Will also help reducing smoking related deaths @ImranKhanPTI @Asad_Umar @Hammad_Azhar
make #sintax part of FED #ادویات_سستی_کروسگریٹ_مہنگے pic.twitter.com/k4HiKz1XSw— Tobacco Free Pakistan (@AimenArifTweets) April 13, 2019
دوسری طرف پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں حکومت کو اس شعبے پر ٹیکس بڑھا کر صحت کے شعبے میں ریلیف دینے کی تجویز دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ تمباکو نوشی تقریباً جسم کے ہر حصے کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ایک سگریٹ میں چار ہزار کیمکیل شامل ہوتے ہیں جس میں سے 50 کیسنر کا باعث بن سکتے ہیں۔ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی وقت کے ساتھ ساتھ نکوٹین زیادہ استعمال کرنے کی خواہش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔