اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کیخلاف اقلیتوں کے خلاف ریمارکس دینے پر ایکشن لیا جائے۔
نعیم الحق نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سینئر رکن کی طرف سے اس قسم کی فضول گفتگو برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے لکھا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کے بعد عملی اقدام اٹھایا جائے گا۔
The derogatory and insulting remarks against the Hindu community by Fayyaz Chohan the Punjab Info Minister demand strict action. PTI govt will not tolerate this nonsense from a senior member of the govt or from anyone. Action will be taken after consulting the Chief Minister.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) March 4, 2019
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی سماجی رابے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی پرچم میں سبز رنگ کی طرح سفید رنگ بھی پاکستان کافخرہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوبرادری کے ملکی ترقی میں کردار کی قدر کرتے ہیں، پاکستان میں رہنے والا ہر فرد صرف پاکستانی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے لکھا کہ ہندو،مسلم اور عیسائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
#Pakistan proudly owns the white in the flag as much as the green, values contributions of the Hindu community & honours them as our own.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 5, 2019
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔ زلفی بخاری نے ٹویٹ میں کہا کہ اقلیتوں کے خلاف تکلیف دہ اورغیر مناسب الفاظ کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی پارٹی کی نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو برابر مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کا احترام ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔
Appalling & embarrassing stance against minorities that may reflect a personal opinion but certainly has nothing to do with what PM @ImranKhanPTI stands for or the spirit behind PTI.All faiths in Pakistan ARE and WILL ALWAYS be equal, that must be the essence of our belief. pic.twitter.com/L87gVPRtKL
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) March 5, 2019
اس معاملے پر فیاض الحسن چوہان نےبھی وضاحتی بیان جاری کیا ہے ۔ فیاض چوہان نے کہا ہے کہ میرا مخاطب نریندر مودی، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، میرا ٹارگٹ قطعی ہندو مذہب اور ہندو برادری نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے الفاظ سے اگر ہمارے پاکستانی ہندو بھائیوں کی کسی بھی طرح دل آزاری ہوئی ہے تو میں معزرت خواہ ہوں، تمام اقلیتیں پاکستان کا حصہ ہیں اور ہم سب پاکستانی ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز گفتگو کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔