امریکہ نے ایران پر نظر رکھنے کے لیے اجازت نہیں لی، عراقی صدر

فوٹو: فائل


بغداد: عراقی صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ امریکہ نے عراقی سرزمین  سے ایران پر نظر رکھنےکے لیے ہم سے اجازت نہیں لی ہے۔

عراقی صدر برہم صالح نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کی زمین سے امریکی فوج کے ایران پر نظر رکھنے کی اجازات نہیں لی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عراقی حکومت امریکہ کی جانب سے وضاحت کا انتظار کرے گی جب کہ امریکی فوج کی عراق میں موجودگی کی وجہ دونوں ملکوں کا دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہے۔

برہم صالح نے کہا کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی دونوں ملکوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عراق سے اپنے اڈے خالی نہیں کر رہا ہے اور عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر نظر رکھیں گے کیونکہ ہمارا اصل مسئلہ ایران ہے۔


متعلقہ خبریں