اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے۔
مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم
ہم نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے اس حکومت کو ہٹانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے اور وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے۔
مسلم لیگ ن کا علیم خان سے رابطہ،جہانگیر ترین گروپ کی اہم مشاورت آج
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کی نا سمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لیے گھبرانے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور عمران نیازی کی سمتیں مخالف ہیں۔
