[post-gallery id=”1″ position =”full” img=”136077,136078,136079,136080,136081,136082″]
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دی۔
اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 159 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔یونائٹیڈ کے کپتان محمد سمیع نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔
پولارڈ کا شاندار چھکا!
.@KieronPollard55 has turned the match on its head for @PeshawarZalmi
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/PpJwhGDTuA #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll #OyeHoye pic.twitter.com/VIMFnCwtLe
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2019
پشاور زلمی کی جانب سے کیرن پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 3 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔
HAT-TRICK FOR MOHAMMAD SAMI! @IsbUnited have defeated @PeshawarZalmi by 12 runs for their second win at @thePSLt20
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/PpJwhGDTuA #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/imZTNqMYAh
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2019
اسلام آباد نے مقررہ 20 اوور کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کئے تھے۔ یونائٹیڈ کی جانب سے ایئن بیل نے 54 اور کمیرون ڈیلپورٹ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی،
پولارڈ شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ
OUT! @iFaheemAshraf dismisses @KieronPollard55 (51) and there is still life left in the match
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/PpJwhGDTuA #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/kmB6hwtCKq
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2019
پشاور کی جانب سے سمین گل نے تین، حسن علی نے دو اور کیرن پولارڈ ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
حسن علی کی اندر آتی ہوئی گیند، ڈیلپورٹ آوٹ
OUT! @RealHa55an back into the attack and back among the wickets. He bowls @Cam12Delport (31) and Islamabad United are 105/4 in the 15th over now
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/PpJwhGDTuA #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/LtXcrf71oN
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2019
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، ڈیوڈ میلان، کیرن پولارڈ، حسن علی، سمین گل، ڈیرن سیمی کپتان، عمید آصف اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی محمد سمیع کر رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں لوک رونچی، صاحبزادہ فرحان، این بیل، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، شاداب خان، فہیم اشرف،آصف علی، سمتھ پٹیل، اور محمد موسی شامل ہیں۔
آج کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
