سمیع کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ کی فتح


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست  دی۔

اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 159 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔یونائٹیڈ کے کپتان محمد سمیع نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔

پولارڈ کا شاندار چھکا!

پشاور زلمی کی جانب سے کیرن پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 3 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

اسلام آباد نے مقررہ 20  اوور کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کئے تھے۔ یونائٹیڈ کی جانب سے ایئن بیل نے 54 اور کمیرون ڈیلپورٹ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی،

پولارڈ شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ

پشاور کی جانب سے سمین گل نے  تین، حسن علی نے دو  اور کیرن پولارڈ ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

حسن علی کی اندر آتی ہوئی گیند، ڈیلپورٹ آوٹ

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، ڈیوڈ میلان، کیرن پولارڈ، حسن علی، سمین گل، ڈیرن سیمی کپتان، عمید آصف اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی محمد سمیع کر رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں لوک رونچی، صاحبزادہ فرحان، این بیل، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، شاداب خان، فہیم اشرف،آصف علی، سمتھ پٹیل، اور محمد موسی شامل ہیں۔

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2
WhatsApp