پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بنائے گئے ماہرین کے پینل نے پی ایس ایل 4 کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 12 رکنی اسکواڈ تشکیل دیاہے۔ پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا کپتان اے بی ڈویلیئرز کو بنایا گیا ہے۔
مدثر نظر، رمیز راجا اور ڈینی موریسن پر مشتمل تین رکنی پینل نے کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس کی بنیاد پرمنتخب کیا اور ایک 12 رکنی ٹیم اسکواڈ تشکیل دیا۔پی ایس ایل کی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی اسی کے فارمیٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس میں 4 غیرملکی کھلاڑیوں سمیت کئی ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
AB de Villiers named captain of Team of HBL PSL 2019#HBLPSL #KhelDeewanoKa
Read more 👇 https://t.co/eU2PCO8mtO pic.twitter.com/QRrVVEJjlH— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2019
پی سی بی کےماہرین کی طرف سے تشکیل دیے گئے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان اے بی ڈویلیئرز، شین واٹسن، وکٹ کیپر کامران اکمل، بابر اعظم،کولن انگرام، آصف علی،کیرون پولارڈ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، حسن علی اور عمر خان شامل ہیں۔سندیپ لمی چانے کو بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے منتخب کیا گیاہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئٹہ گلیڈئیٹر اور پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
تاہم کوئٹہ گلیڈئیٹر کے کپتان سرفراز احمد نے آج پی ایس ایل 4کی ٹرافی کے ساتھ کراچی میں مہٹہ پیلس کا دورہ کیا ۔ سرفراز احمد نے ٹرافی کے ساتھ مہٹہ پیلس کے سامنے مختلف اینگل سے تصاویر بھی بنوائیں۔
Victorious #HBLPSL captain @SarfarazA_54 with the Pakistan trophy visited the Mohatta Palace a day after the memorable final. @TeamQuetta #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/daFrQLzj2X
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2019