فلسطینی احمد تمیمی کو خراج تحسین


بارسلونا: اسپین کے فٹبال کلب رئیل مڈرڈ نے فلسطینی کارکن احد تمیمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ گزشتہ ماہ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والی 17 سالہ احد تمیمی کی اسپین میں میزبانی رئیل مڈرد کی جانب سے کی گئی۔ 

 

اسپین کے مشہور فٹبال اسٹیڈیم سینٹیاگو برنابیو میں احد تمیمی اور ان کے والد باسم تمیمی کا رئیل مڈرڈ کے اسٹرائکر ایمیلیو بوٹرارینیو نے خیر مقدم کیا۔ دنیا بھر میں فلیسطینی حامی افراد نے اس قدم کو سراہا اسرائیل کا منفی رد عمل سامنے آیا۔

ترجمان اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رئیل مڈریڈ کا یہ قدم شرم ناک ہے۔ ترجمان اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے رئیل مڈریڈ ایک دہشتگرد کی حمایت کر رہے ہیں۔ 

 

 

اسپین میں اسرائیلی سفیر کا بھی رد عمل ایسا ہی تھا۔ اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ احد تمیمی جیسے افراد کی حمایت کر کے رئیل مڈرڈ بات چیت اور مذاکرات کے بجائے تشدد اور دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ 

 

احد تمیمی کا تعلق فلیسطینی کارکنان کے خاندان سے ہے۔ اسی وجہ سے چھوٹی عمر میں ہی وہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی تشدد کے خلاف سرگرم ہیں۔ گزشتہ سال ایک اسرائیلی فوجی کو پتھر مارنے پر اسرائیل نے احد تمیمی کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔ دسمبر 2017 سے جولائی 2018  تک احد تمیمی قید میں رہیں۔ عالمی برادری کے دباؤ کے نتیجے میں جولائی میں احد تمیمی کو رہا کیا گیا۔

یورپ میں منعقد ہونے والی تقاریب میں بھی احمد تمیمی موجود رہیں گی۔


متعلقہ خبریں