کیس کے تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہےتفتیش کےلئے ریمانڈ دیا جائے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان نے عادل زمان کے پستول سے قتل کیا اور خودکشی کی کوشش کی ۔
عاطف زمان کی جانب سے ٹائروں کےبزنس میں فراڈ اوردھوکہ دہی کےمعاملے میں ٹی وی اینکرمرید عباس کا بھی قتل ہوا ہے۔
مبینہ قاتل عاطف زمان کے ڈرائیورندیم نے گزشتہ ہفتے بیوی سے لڑائی کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔
ملزم کو ڈسچارج کرنے کی اطلاع پر پولیس تفتیشی ٹیم نجی اسپتال پہنچی لیکن بعد ملزم کو اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ ہوا۔
عاطف زمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔
عدالت نے ملزم عاطف زمان کے جسمانی ریمانڈ میں انیس جولائی تک توسیع کردی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ پیش کرسکیں۔
کراچی میں قتل ہونے والے نجی ٹی وی کے نیوزاینکر مرید عباس کی اہلیہ نے واقعہ کی ایف آئی آر…
پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ڈرائیور ندیم نے خبروں میں تحقیقات کے حوالے سے سنا اور خود بیان دینے پہنچ گیا۔



