لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) نے سمسٹر بریک کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق یونیورسٹی کی سرگرمیاں اب 2 فروری کی بجائے 9 فروری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اضافی تعطیلات طلبا کی سہولت اور تعلیمی اورذاتی امور کی تکمیل کے لئے دی گئی ہیں۔
4 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان
طلبا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تیاریوں اور کورس ورک کا بہتر شیڈول بنانے کے لئے اس اضافی وقفے سے فائدہ اٹھائیں۔
یو ای ٹی کے مطابق انتظامیہ طلبا کی صحت، تعلیمی معیاراورسہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتی رہتی ہے تاکہ تعلیمی عمل میں کم سے کم رکاوٹ ہو اور طلبا اپنے کورس ورک کو مؤثر طریقے سے مکمل کرسکیں۔
