پنجاب ضلع پاکپتن میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

پاکپتن

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ملک بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں حکومت نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے، پنجاب کے ضلع پاک پتن میں 18 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈالر، ریال سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم مہنگے ہو گئے

چھٹی کا اعلان حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحم اللہ علیہ کے 782ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات کے حوالے سے کیا گیا ہے، ضلع پاکپتن میں مقامی چھٹی ہوگی۔

پاکپتن کی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ضلع میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں