ظہور پیلس تقسیم کیس، چودھری شجاعت، پرویز الٰہی طلب

شجاعت پرویز الہی

ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے دونوں فریقین کو آج 14 نومبر کیلئے اصالتا طلب کرلیا۔

سول جج  گجرات شیر حسن پرویز نے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ظہور پیلس کی تقسیم کے کیس میں 9 اے کی کاروائی کیلئے مدعی مقدمہ چوہدری شجاعت حسین اور مدعا علہیم چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو طلب کرلیا۔

اب جو پی او ایس کی جعلی پرچی لے کر آئے گا اس کو انعام ملے گا، چیئرمین ایف بی آر

کیس میں اگر فریقین میں راضی نامہ ہو گیا  تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر سٹے کی درخواست پر بحث ہوگی ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کیس بذریعہ مختارخاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کررکھا ہے اس کیس میں چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہوچکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں