پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے کئی نمازیوں کی جوتیاں چوری، اسپیکر کا نوٹس


اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے  پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

انہوں نے جوتے چوری ہونے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر چوروں کا پتہ چلا جائے۔انہوں نے ہدایت کی سپیکر کی انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھا ملزم گرفتار

نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں بھی چور لے اڑے جس کے بعد متاثرہ نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ننگے پاؤں واپس جانا پڑا۔


متعلقہ خبریں