فرزانہ راجہ نے کرپشن کے الزامات مسترد کر دیئے


لندن(ارشد چوہدری نمائندہ ہم نیوز)بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پرواگرام کی سابق چیئروومن فرزانہ راجہ نے اپنے اوپر لگنے والے کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس کی جس کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی یوایس اے کے مرکزی رہنما سرور چودہدری نے کیا تھا۔

فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ یہ صاف ترین پروگرام تھا ایک صاف ترین پروگرام ہے جس طرح پروگرام چلایا گیا نہ کرپشن ہوئی ہے نہ ہو سکتی تھی۔ بے ںظیر بھٹو اِنکم سیکم کے بورڈ کے ممبر ز میں شوکت ترین حسرت حسین جو اس وقت اس حکومت میں کرتا دھرتا ہے ان کو علم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب نیپ نے من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔ بے نظیر بھٹو اِنکم پروگرام پانچ سو ارب کا منصوبہ تھا جس میں ولڈ بینک آئی ایم ایف اییشین ڈیولپمنٹ بنک برطانوی ادارے اقوام متحدہ کے سیکڑی جنرل اور دنیا کے احتساب کے ادارے شامل تھے یہ سب ان اداروں کے زیر نگرانی تھے۔

ہم نے پانچ ملین خاندانوں کو شوشل ویلفیر پاکستان کا پہلا پروگرام تھا جو متعارف کرویا چار کروڑ لوگوں کے چولہے  چلے۔

مجھے بلاول بھٹو نے پاکستان آنے عدالت کا سامنا کرنے کا کہا تھا میں نے اپنے بچوں کےسلامتی اور ویفئر اور امریکن فیملی کورٹ کے حکم کی وجہ سے انکار کر دیا۔

ان کی وکیل نے بتایا کہ میرے موکلہ کے خلاف دس سالوں کے بعد کیس بنایا اور نیب کی طرف سے ایک بھی نوٹس نہیں ملا اور نہ میری موکلہ کو Zoom پر ا پنا بیان ریکارڈ کا قانونی حق دیا گیا۔


متعلقہ خبریں