کراچی:کالعدم جنداللہ کا مبینہ دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار


کراچی :سی ٹی ڈی نے سابق کور کمانڈر کراچی اور سانحہ عاشورہ حملے سمیت متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے کینٹ اسٹیشن سے کالعدم جنداللہ کے دہشت گرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق کالعدم جماعت کا تخریب کار اسحاق عرف گل شہر میں بڑی کارروائی کی نیت سے آیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد  شہر میں بڑی کارروائی کرنے کے لئے بلوچستان سے آیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے سابق کور کمانڈر کراچی اور2009 میں عاشورہ کے جلوس پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد گلستان جوہر پولیس اسٹیشن، رینجرز پر حملے
اور آواری ٹاور بم دھماکے سمیت متعدد کاروائیوں میں بھی  ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد اسحاق عرف گل سے خودکش جیکٹ اور دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔ وہ ناظم آباد پاپوش نگر میں رہائش پزیر تھ اور لشکر جھنگوی کے امیر عطا اللہ عرف نعیم بخاری کا پڑوسی ہے۔

کالعدم جند اللہ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم اسحاق عرف گل کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔عدالت نےملزم اسحاق عرف گل کوچارروزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیے:بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار

مبینہ دہشت گرد نے افغانستان سے تربیت بھی حاصل  کی ہوئی ہے ۔ اسحاق عرف گل کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں موجود ہے ۔ گرفتار دہشتگرد2008 میں افغانستان فرار ہوگیا تھا

یاد رہے گزشتہ برس بھی سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انویسٹی گیشن سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کیا تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

انسداد دہشت گردی سیل کے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کراچی کے علاقوں سائٹ ایریا اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے


متعلقہ خبریں