اسلام آباد: پاکستان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کوعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا ہے۔
سول ایوارڈ کیلئے تقریب کا انعقاد ایوان پاکستان میں کیا گیا تھا جس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت عارف علوی نے ان کا استقبال کیا۔
معزز مہمان کو بگھی میں ایوان صدر لایا گیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا ور بچوں نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔ محمد بن سلمان کیلئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے شہزادہ محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کیا۔
ایوان صدر میں معزز مہمان کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ آنے والا وفد بھی تقریب کا حصہ بنا۔ وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے۔
صدرمملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوطرفہ معاہدوں پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نشان پاکستان ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
سعودی ولی عہد نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات بھی کی ہے۔
ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ تقریب میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔
قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس عسکری معاملات زیر بحث آئے ہیں۔ جنرل قمر جاوید خصوصی دورے پر شکریہ ادا کیا۔
ایوان زیریں اور ایوان بالا کے ارکان نے بھی سعودی مہمان سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد: اربوں ڈالرز کے معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط
سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے سینیٹ سے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ایوانِ صدر روانگی سے قبل پارلیمانی وفد نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی ہے۔
سعودی ولی عہد گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں نور خان ائربیس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا استقبال کیا۔
محمد بن سلمان کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سلامی دی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم ہاؤس میں یاد گاری پودا بھی لگایا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالرز کے معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔