اسد عمر، عمر ایوب سے سعودی وزیر خالدالفالج کی ملاقات

وزیر خزانہ اسد عمرسے سعودی وزیر توانائی، صنعت اور معدنیات خالد الفالح کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب سے سعودی وزیر توانائی، صنعت اور معدنیات خالد الفالح نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

سعودی عرب سے آنے والے وفود کی پاکستان میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پہلی باضابطہ ملاقات اسد عمر اور عمر ایوب سے خالد الفالح کی ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے منصوبوں میں اربوں ڈالرز کی  وسیع سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات اور توانائی سمیت دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبے سمیت منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

دونوں ممالک  معدنی وسائل سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کریں گے۔

سعودی مہمان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متبادل توانائی کے منصوبوں سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

۔پاکستان اور سعودی عرب باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی تعاون اور رکاوٹوں کے خاتمے سے متعلق معاہدے کی بھی بنیادرکھیں گے، ان معاہدوں پر متعلقہ شعبوں کے وزراء اور سیکرٹریز دستخط کریں گے۔