محمد بن سلمان کی آمد پر خصوصی تیاریاں

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سترہ فروری کو پاکستان کے مہمان بنیں گے۔ جن کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

اسلام آباد کی شاہراہوں پرخیرمقدمی بینرز کی بہار ہے۔

محمد بن سلمان ایئرپورٹ سے سیدھا وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوں گے۔ گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عشائیہ بھی دیں گے۔

تاریخ ساز دورہ برادرانہ تعلقات کا ضامن ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد  سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دیرپا تعلقات کے نئے دریچے کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 اور 18فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

خصوصی مہمان کے لیے استقبال کے انتظامات بھی خصوصی کیے گئے ہیں۔ شہراقتدار کی شاہراہوں پر ہرسو خیرمقدمی بینرز کی بہار ہے۔

سعودی ولی عہد کے پاکستان میں دوروزہ قیام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سعودی ولی عہد ایئربیس سے براہ راست وزیراعظم ہاؤس کا رخ کریں گے۔ جہاں انہیں شایان شان گارڈرآف آنر پیش کیا جائے گا۔ جہاں دونوں ممالک کے درمیان آٹھ مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

اٹھارہ فروری کو سعودی ولی عہد اور وفد کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایوان صدر سے ہی واپس روانہ ہوجائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شیڈول کے مطابق پاکستان میں قیام کریں گے۔ وزرا کے سطح کی ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

عودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ٹرپل ون بریگیڈ سعودی وفد کی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گا، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

رینجرز کے تین ونگ جبکہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین تعینات کی جائیں گیں۔ زرار اینٹی ٹیررسٹ یونٹ کی ایک بٹیالین، ائیر ڈیفنس کی ایک بیٹری فضائی نگرانی کرے گی۔

اس کے علاوہ ایس ایل سی ٹو ریڈار ،دو مختلف مقامات پر نصب کئے جائیں گے، ایوی ایشن کے چھ عدد ایم آئی سترہ طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔