فلیگ شپ ریفرنس، خواجہ حارث نےآج بھی واجد ضیا پر جرح کی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئ۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف آج بھی عدالت میں پیش ہوے جب کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث آج بھی پانامہ کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کر رہے ہیں۔

کچھ دیر بعد فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی ہو گئ۔ کل بھی خواجہ حارث فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔

گزشتہ روز بھی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی تھی اور نواز شریف بھی عدالت پہنچے تھے۔ پیر کو بھی خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر جرح کی تھی۔

گزشتہ سماعت میں واجد ضیا کا کہنا تھا کہ ہم نے 13 مئی 2017 کو حماد بن جاسم کو خط لکھا تھا کہ جے آئی ٹی کے سامنے ہیش ہوں لیکن انہوں نے پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا اور دوحہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا کہا جب کہ سوالنامہ بھی پہلے فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واجد ضیا نے کہا کہ ہم نے 24 مئی 2017 کو ایک اور خط حماد بن جاسم کو لکھا تھا لیکن حماد بن جاسم نے ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں