کشمیر میں بھارتی ظلم ضمیر انسانیت پر داغ ہے، ملیحہ لودھی


نیویارک: اقوم متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ضمیر انسانیت پر بہت بڑا داغ ہیں، بین الاقوامی براداری کو جلد از جلد موثر حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں بات کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار بھارتی ہٹ دھرمی کی واضع مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے کشمیر میں صدیوں سے جاری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب کشمیری سلامتی کونسل کی جانب سے فراہم کیے گئے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں بھارتی مقبوضہ فوج کی جانب سے بد ترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئین میں بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پورا باب مختص کیا گیا ہے اور عدلیہ، پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی ان حقوق کے تحافظ کو یقینی بناتے ہیں۔


متعلقہ خبریں