ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا


اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

آج داراحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبرکے مہینہ آتے ہی لاہورکے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پیر کے روز کراچی کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا موسم گزشتہ دونوں سے بہتر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سنٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزمنفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سکردو ملک کا سب سے سرد ترین مقام رہا، جب کہ کالام، گلگت اور استور کا درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں